The news is by your side.

Advertisement

بہاءالدین زکریا یونی ورسٹ سیکیورٹی خدشات کے تحت دو روز کے لئے بند

ملتان: بہاءالدین زکریا یونیورسٹی ویہاڑی کیمپس سیکیورٹی خدشات کے سبب دو روزکے لئے بند کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بہاءالدین زکریا یونیورسٹی وہاڑی کیمپس میں مشکوک افراد کی موجودگی پرچھ ہاسٹلزکوخالی کرالیا گیا جبکہ خواتین طلبہ کو صبح کے وقت ہوسٹل خالی کرنےکا کہا گیا ہے جس کے سبب طالب علموں کوشدید مشکلات کا سامنا ہے۔

دوسری جانب بہاولپورمیں اسلامیہ یونیورسٹی، گورنمٹ پوسٹ گرایجویٹ کالج اورٹیکنالوجی کوبھی سیکیورٹی کے ناقص انتظامات پربندکردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پنجاب میں متعدد تعلیمی اداروں کو سیکیورٹی خدشات کے تحت اسکولوں اورکالجوں کو بند رکھا گیا ہے۔

دوسری جانب کراچی میں مسلح افواج کے زیراہتمام چلنے والے اسکول، کالجزاوریونیورسٹیز کو سیکیورٹی خدشات کے تحت بند کردیا گیا۔

کچھ روز قبل خیبر پخختونخواہ کے علاقے چارسدہ میں واقع باچا خان یونیورسٹی کو دہشت گردوں نے نشانہ بنایا تھا جس میں 21 افراد شہید جبکہ 60 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔

پاک فوج کی جانب سے کی جانے والی جوابی کاروائی میں 4 دہشت گردوں کو موقع پر ہی مارگرایا گیا تھا۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں