The news is by your side.

Advertisement

بہاولنگر میں دستی بم حملے کا مرکزی ملزم گرفتار

لاہور : بہاولنگرمیں دستی بم حملے کے مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ دیگر ساتھیوں کو بھی جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر شوکت لالیکا کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ بہاولنگر میں دستی بم حملے کے مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے ، ملزم کے سہولت کاروں ودیگر ساتھیوں کو بھی جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

شوکت لالیکا کا کہنا تھا کہ ایف آئی آر تھانہ سی ٹی ڈی ملتان میں درج کرلی گئی جبکہ جاں بحق افرادکو پنجاب حکومت 10، 10 لاکھ روپے دےگی، بہاولنگرحملےمیں 2 افراد جاں بحق، 35 زخمی ہوئے ۔

یاد رہے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بہاولنگردھماکے کے متاثرین کیلئے امدادکااعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ پنجاب حکومت لواحقین کو10،10لاکھ روپے اور شدید زخمیوں کو 5،5 لاکھ روپے مالی امداد دے گی جبکہ دیگر11زخمیوں کوایک،ایک لاکھ روپےمالی امداددی جائے گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ مالی امدادانسانی جان کانعم البدل نہیں، جن کےپیارےدنیاسےچلےگئےان کاغم وہی جانتےہیں، پنجاب حکومت کی ہمدردیاں لواحقین،زخمیوں کےساتھ ہیں۔

خیال رہے وزیر اعلیٰ پنجاب نے بہاولنگر میں دستی بم حملے کا نوٹس لیتے ہوئے واقعے کی تفصیلات طلب کیں تھیں اور ملزمان کو فوری گرفتار کرنے کی ہدایت کی، دستی بم حملے میں 2 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے۔

آئی جی پنجاب نے کہا تھا کہ واقعہ کاملزم سی ٹی ڈی نے گرفتار کر لیا اور تحقیقات جاری ہیں، ملزم کیساتھ کوئی اوربھی ملوث پایاگیاتواسےبھی کیفرکردارتک پہنچایاجائے گا۔

آئی جی پنجاب نے ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب اور آر پی اوبہاولپورکوموقع پرپہنچنے کا حکم دیتے ہوئے کہا عوام پرامن رہیں اور شرپسندوں کی سازش کو ناکام بنائیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں