site
stats
پاکستان

سانحہ بہاولپور: مزید زخمی چل بسے، جاں‌ بحق افراد کی تعداد181 ہوگئی

بہاولپور : سانحہ احمد پور شرقیہ کے مزید زخمی دم توڑ گئے، شہدا کی تعداد 181 ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق سانحہ احمد پور شرقیہ میں گھروں کے گھر اجڑ گئے، ہر گزرتے دن کوئی نہ کوئی زخمی لقمہ اجل بن جاتا ہے اور آنے والی ہر میت کے ساتھ علاقے میں کہرام مچ جاتا ہے، اسپتالوں میں زیر علاج مزید زخمی جان کی بازی ہار گئے، ان میں ٹینکر ڈرائیور بھی شامل ہے۔

لاہور،ملتان اور بہاولپور کے اسپتالوں میں اب بھی کئی زخمی زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہیں۔

ذرائع کے مطابق واقعہ میں 40 سے زائد زخمی ایسے ہیں جن کی حالت تشویش ناک ہے اور ڈاکٹروں کے مطابق ان زخمیوں کا 60 فیصد سے زیادہ جسم جھلس چکا ہے اور انہیں ملتان کے ہسپتالوں میں منتقل کیا جارہا ہے۔

حادثے میں جاں بحق ہونےوالے 125ناقابل شناخت افراد کی نواحی قبرستان میں تدفین کردی گئی ہے جبکہ سانحے کا مقدمہ درج کر لیا گیا، ایف آئی آر میں ٹینکر مالک، منیجر اور ڈرائیور کو نامزد کیا گیا تھا۔

وزیراعظم نےعید کے دن احمد پور شرقیہ کے دورے پر سانحے کی مکمل تحقیقات کا اعلان کیا تھا تاہم چار دن گزر جانے کے باوجود اب تک کوئی پیش رفت سامنے نہیں آسکی۔


مزید پڑھیں : بہاولپور: آئل ٹینکر میں آگ لگنے سے 140 افراد جاں بحق


واضح رہے کہ 29 رمضان کو ٹینکر میں آگ لگنے سے 140 افرادجاں بحق اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے تھے، واقعہ قومی شاہراہ پر پُل پکی کے قریب اس وقت پیش آیا جب آئل ٹینکر سے تیل لیک ہوا اور لوگوں کی بڑی تعداد تیل جمع کرنے کے لیے وہاں پہنچی تو آئل ٹینکر اچانک دھماکے سے پھٹ گیا۔


اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top