site
stats
پاکستان

بہاولپور: پولیس اہلکاروں‌ کی رشوت وصولی، ویڈیو منظر عام پر

police

بہاولپور: پولیس گاڑیوں اور موٹر سائیکل سواروں سے کھلے عام رشوت وصول کرنے لگی، رشوت نہ دینے پر پولیس نے دو طلبا کو تشدد کا بھی نشانہ بنایا۔

اے آر وائی نیوز کے نمائندے چوہدری سلیم نے بتایا کہ سیکیورٹی کے پیش نظر شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر ناکے لگا کر چیکنگ کی جارہی ہے تاکہ دہشت گردی کے خدشات کو کم سے کم کیا جاسکے لیکن اس عمل کو پولیس نے اپنی کمائی کا ذریعہ بنالیا ہے۔


نمائندے کے مطابق ہر آنے اور جانے والی گاڑی کو روکا جاتا ہے اس کی چیکنگ تو نہیں کی جاتی تاہم بھتہ ضرور مانگا جاتا ہے اور نہ دینے والے افراد کو تنگ کرنے سمیت بعض اوقات تشدد کا بھی نشانہ بنایا جاتا ہے جس کا نشانہ طلبا زیادہ بنتے ہیں۔

 

بہاولپور میں ایک ماہ سے ڈی پی او کی اسامی خالی

بہاولپور ضلع کی آبادی بیس لاکھ سے زائد ہے لیکن یہاں ایک ماہ سے کوئی بھی ڈی پی او تعینات نہیں کیا گیا، پولیس کھلے عام رشوت وصول کی جارہی ہے لیکن ان کی شنوائی کرنے والا کوئی نہیں۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top