تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

بہاولپور: ٹرک اور اسکول وین میں تصادم، 2 بچے جاں بحق

بہاولپور: خوشی خوشی اسکول جانے والے بچے اپنی درسگاہ پہنچنے سے قبل اپنے خالق حقیقی سے جاملے۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے ضلع بہاولپور میں اسکول وین اور ٹرک کے درمیان ٹکر ہوئی، حادثے میں ایک بچہ موقع پر ہی جاں بحق جبکہ نو شدید زخمی ہوئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ حاصل پور روڈ پر کھنڈاں موڑ کے مقام پر دھند کے باعث پیش آیا، واقعے کی اطلاع ملنے پر امدادی ٹیمیں جائے حادثے پر پہنچیں اور پانچ زخمی بچوں کو وکٹوریہ جبکہ چار کو ٹی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا، جہاں دوران علاج ایک بچہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا، جس کے باعث جاں بحق بچوں کی تعداد دو ہوگئی۔

ادھر لاہور میں دھند کےباعث كینال روڈ پر گاڑی فٹ پاتھ سےٹکرا گئی، حادثے میں ایک شخص جاں بحق، جبکہ دو زخمی ہوئے۔

دھند کے باعث موٹروے ایم تھری لاہور سے عبد الحکیم جبکہ ایم فورپنڈی بھٹیاں سےشام کوٹ تک بند کردی گئی ہے، اس کے علاوہ لاہور،مانگامنڈی،پھول نگراور پتوکی میں دھند کے باعث موٹر وے کو ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کردیا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -