ہفتہ, فروری 8, 2025
اشتہار

پولیس کو بہاولپور یونیورسٹی کیس میں مداخلت سے روک دیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

بہاولپور اسلامیہ یونیورسٹی میں ہراسگی و منشیات انکوائری سے متعلق جوڈیشل ٹریبونل کی تحقیقات  جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق جوڈیشنل ٹربیونل نے اسکینڈل کی تحقیقات اور یونیورسٹی امور کی نگرانی کے لیے 3 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی اس کمیٹی میں کمشنر، آر پی او اور ڈپٹی کمشنر شامل ہیں۔

خواتین ٹیچرز نے پولیس اور ڈی پی او کی جانب سے ہراساں کرنے پر جوڈیشل ٹریبونل کے جج سے شکایت کی تھی، خواتین کا کہنا تھا دو روز قبل جوڈیشل ٹریبونل کا نام استعمال کر کے پولیس نے خواتین ٹیچر ہاسٹل میں موبائل چیک کئے اور حراساں کیا تھا۔

اسی حوالے سے جوڈیشل ٹریبونل نے ڈی پی او اور  پولیس کو اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے کسی بھی معاملے میں مداخلت کرنے سے روک دیا گیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں