ہفتہ, فروری 14, 2026
اشتہار

بحرین نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلیے امداد بھیج دی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد (25 ستمبر 2025): برادر ملک بحرین نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلیے ریلیف پیکیج کے تحت امداد بھیج دی۔

بحرین کا طیارہ بوئنگ 707 ایف امدادی سامان لے کر پہنچ گیا۔ امدادی سامان میں 392 خیمے، 13 الیکٹرک جنریٹرز، 65 پانی صاف کرنے والے پمپ، 1660 کمبل اور 3180 پلاسٹک میٹس شامل ہیں۔

امدادی سامان میں بحرین کی جانب سے بھیجے گئے 416 فوڈ پیکیجز بھی شامل ہیں۔ برادر ملک کی جانب سے موصول امداد کی تقسیم کا مرحلہ متاثرہ علاقوں میں جلد شروع ہو جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا کی جانب سے سیلاب متاثرین کیلیے امدادی سامان پاکستان پہنچ گیا

سیلاب متاثرین کیلیے ریلیف پیکیج بحرین اور پاکستان کی لازوال دوستی اور یکجہتی کی روشن مثال ہے۔

قبل ازیں، سنگاپور نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلیے 50 ہزار ڈالر امداد کا اعلان کیا تھا۔ امداد متاثرین کی بحالی اور ریسکیو کاموں میں معاونت کیلیے فراہم کی جائے گی۔

اس سے قبل بل گیٹس کی گیٹس فاؤنڈیشن نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلیے 1 ملین ڈالر امداد کا اعلان کیا تھا جو عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے ذریعہ فراہم کی جائے گی۔

گیٹس فاؤنڈیشن کی یہ امداد چاروں صوبوں کے 33 متاثرہ اضلاع کے 4 لاکھ 65 ہزار متاثرین کیلیے تھی۔ اس امداد سے متاثرین کو طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

ڈبلیو ایچ او پاکستان کے نمائندہ ڈاپنگ لو نے بروقت امداد فراہمی پر گیٹس فاونڈیشن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس امداد سے متاثرین کی زندگیاں بچانے میں مدد ملے گی، ڈبلیو ایچ او انسانی جانوں کے تحفظ کیلیے پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں