ہفتہ, اپریل 11, 2026
اشتہار

بحرین میں سوشل میڈیا پر ایرانی حملوں سے متعلق ویڈیوز پھیلانے پر 4 افراد گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

منامہ : بحرین میں سوشل میڈیا پر ایرانی حملوں سے متعلق ویڈیوز پھیلانے پر 4 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بحرین میں سوشل میڈیا پر ایرانی حملوں کے بعد کی ویڈیوز شیئر کرنے والوں کے خلاف کارروائی جاری ہے۔

حکام نے سوشل میڈیا پر ایرانی حملوں سے متعلق غیر مصدقہ ویڈیوز اور گمراہ کن معلومات پھیلانے کے الزام میں چار افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

بحرینی وزارتِ داخلہ نے بتایا کہ گرفتار کیے گئے افراد پر الزام ہے کہ انہوں نے ایرانی جارحیت کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا اور سوشل میڈیا پر ایسی ویڈیوز شیئر کیں جن کا مقصد عوامی سطح پر خوف و ہراس پھیلانا تھا۔

ان ملزمان نے مبینہ طور پر حساس فوجی مقامات کی ویڈیوز بھی ریکارڈ کیں، جو کہ ملکی سلامتی کے خلاف سنگین جرم ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ان افراد کی پوسٹس غلط معلومات پھیلانے اور ریاست کے استحکام کو نقصان پہنچانے کا سبب بنیں، گرفتار ملزمان کے خلاف ابتدائی قانونی چارہ جوئی مکمل کرنے کے بعد انہیں مزید کارروائی کے لیے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

وزارتِ داخلہ نے شہریوں اور مقیم افراد کو سخت وارننگ جاری کی ہے کہ وہ غیر مصدقہ ویڈیوز اور افواہیں پھیلانے سے گریز کریں۔

وزارتِ داخلہ کی جانب سے عوام کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ موجودہ صورتحال میں صرف سرکاری ذرائع سے حاصل ہونے والی معلومات پر ہی یقین کریں اور کسی بھی قسم کے بیرونی پروپیگنڈے کا حصہ نہ بنیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں