منگل, اپریل 14, 2026
اشتہار

ایران کے ریفائنریز پر ڈرون حملے، بحرین نے معاہدے معطل کر دیے

اشتہار

حیرت انگیز

مناما (09 مارچ 2026): بحرین نے آئل ریفائنریز پر ایرانی ڈرون حملوں کے بعد معاہدے معطل کر دیے۔

بحرین کی سرکاری توانائی کمپنی بابکو نے اعلان کیا ہے کہ اس نے فورس ماژور نافذ کر دیا ہے، کیوں کہ ریفائنریز پر ایرانی حملے کے باعث اس کی سرگرمیاں متاثر ہوئی ہیں۔

فورس ماژور ایک قانونی اصطلاح ہے جس کے تحت کوئی کمپنی غیر معمولی اور قابو سے باہر حالات میں اپنے معاہداتی فرائض سے بری الذمہ ہو جاتی ہے۔ یعنی اس کمپنی نے جو معاہدے کیے تھے اب وہ اس پر قائم نہیں ہے۔

یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی ہے۔ خطے میں حملوں کے باعث تیل کی سپلائی کم ہو رہی ہے اور اسے منڈی تک پہنچانا مزید مشکل اور مہنگا ہو گیا ہے۔

اسرائیل ایران جنگ سے متعلق تمام خبریں یہاں پڑھیں

روئٹرز کے مطابق بحرین کی توانائی کمپنی Bapco Energies نے پیر کے روز اعلان کیا کہ اپنی ریفائنری کمپلیکس پر حالیہ حملے کے بعد اس نے اپنی گروپ آپریشنز پر فورس ماژور (ہنگامی صورت حال) نافذ کر دی ہے۔ تاہم کمپنی کے مطابق مقامی مارکیٹ کی تمام ضروریات بدستور مکمل طور پر محفوظ ہیں اور سپلائی بغیر کسی رکاوٹ کے جاری رہے گی، جس کے لیے پہلے سے تیار کردہ پیشگی منصوبوں کی مدد لی جا رہی ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں