تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

بحرین : 68 ممالک کے شہری ایئرپورٹ پر ویزہ حاصل کرسکیں گے، سروس شروع

مناما: بحرین حکومت نے 68 ممالک کے باشندوں کو ایئرپورٹ پر ویزہ دینے کی سہولت کا اعلان کردیا۔

گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق بحرین کے حکام نے اتوار کے روز 68 ممالک کے شہریوں کو آن آرائیول ویزہ کی سہولت دینے کا اعلان کیا جس کے بعد مذکورہ ممالک کے شہری ایئرپورٹ پہنچنے کے بعد ویزہ حاصل کرسکیں گے۔

رپورٹ کے مطابق عرب گلف کارپوریشن کاؤنسل میں شامل ممالک بشمول قطر کے شہری بھی ایئرپورٹ پر پہنچنے کے بعد ویزہ حاصل کرسکیں گے۔

بحرین ایئرپورٹ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ’بحرینی شہریوں، رہائشیوں، عرب ممالک کے شہریوں کو ملک میں داخلے کے لیے اب ویزہ کی شرط لازمی نہیں ہے کیونکہ اب وہ ایئرپورٹ پہنچنے کے بعد ویزہ حاصل کرنے کی درخواست دے سکتے ہیں جہاں اُن کو امیگریشن ہونے کے بعد ویزہ دے دیا جائے گا‘۔

مزید پڑھیں: بحرین: خلیجی ممالک کے شہریوں کی آمد پر پابندی ختم

یہ بھی پڑھیں: بحرین جانے والے سعودیوں کے لیے کرونا ٹیسٹ فیس مقرر

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ وہ مسافر جن کا ای ویزہ زائد المیعاد نہیں ہے وہ بھی یہ سہولت حاصل کرسکتے ہیں، علاوہ ازیں سفارت کار، فوجی، ایئرلائن کا اسٹاف اور اقوام متحدہ کے ملازمین بھی ایئرپورٹ پر  درخواست دے کر ویزہ حاصل کرسکتے ہیں‘۔

ایئرپورٹ حکام کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ایسے تمام مسافروں کو ایئرپورٹ پہنچنے کے بعد اپنے کرونا ٹیسٹ کرانے ہوں گے اور پھر پندرہ روز قرنطینہ میں رہنے کے اخراجات بھی خود ہی ادا کرنے ہوں گے، آئسولیشن کے ایام مکمل ہونے کے بعد انہیں دوبارہ ٹیسٹ کرانا ہوگا جس کے بعد ویزہ جاری کیا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق ایئرپورٹ پر پہنچنے کے بعد ویزہ کی سہولت فراہم کرنے کی پالیسی کی منظوری پرنس سلمان بن حمد الخلیفہ نے اجلاس کے بعد دی۔

Comments

- Advertisement -