پیر, جون 8, 2026
اشتہار

بحرین جانے والے خبردار

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : بحرین جانے والے تمام غیرملکی مسافروں کو آگاہ کیا گیا ہے کہ منشیات اور خشخاش لے جانا سنگین جرم کے زمرے میں آتا ہے لہٰذا قانون سے لاعلمی گرفتاری اور روزگار سے محرومی کا سبب بن سکتی ہے۔

بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ نے بحرین کیلیے سفر کرنے والے تمام پاکستانی شہریوں کے لیے اہم انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بحرین میں منشیات سے متعلق قوانین پر انتہائی سختی سے عمل درآمد کیا جاتا ہے۔

اعلامیے کے مطابق بحرین میں منشیات کے کنٹرول سے متعلق 1973 کے شاہی فرمان نمبر 4 نافذ العمل ہے، جس کے تحت افیون، اس کے اجزاء اور اس سے متعلقہ کسی بھی مواد کی کاشت، درآمد، برآمد یا اپنے پاس رکھنا سخت جرم تصور کیا جاتا ہے۔

bahrain airport

حکام نے خبردار کیا ہے کہ عام مسافر اس بات کو یقینی بنائیں کہ ان کے سامان میں کوئی ممنوعہ شے موجود نہ ہو، کیونکہ پوست کے بیج یعنی خشخاش ساتھ لے جانا بھی بحرینی قانون کے تحت قابلِ سزا جرم ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ قانون سے لاعلمی یا معمولی سی غفلت بھی فوری گرفتاری، سخت قانونی کارروائی اور مستقبل میں روزگار کے مواقع سے مستقل محرومی کا باعث بن سکتی ہے۔

اوورسیز پاکستانیوں اور دیگر مسافروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ روانگی سے قبل ملک کے تمام قوانین کا تفصیلی جائزہ لیں اور کسی بھی ایسی شے سے مکمل اجتناب کریں جو بحرین کے قوانین کی خلاف ورزی کا سبب بن سکتی ہو۔

حکام کے مطابق بحرین کسٹمز نے ممنوعہ اور محدود اشیاء کی تفصیلی فہرست اپنی آفیشل ویب سائٹ پر جاری کر رکھی ہے، جہاں سے مسافر مستند معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔ مزید معلومات کے لیے بحرین کسٹمز آفیشل ویب سائٹ پر بھی وزٹ کیا جاسکتا ہے۔

 

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں