The news is by your side.

Advertisement

بحریہ ٹاؤن کراچی کنگز کا ٹائی ٹینیئم اسپانسر بن گیا

کراچی : بحریہ ٹاؤن کراچی کنگز کے سیزن ٹو کا ٹائی ٹینیئم اسپانسر بن گیا، پاکستان سپر لیگ کا دوسرا ایڈیشن نو فروری سے شروع ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق بحریہ ٹاؤن اور اے آر وائی کا ساتھ ایک بار پھر جوڑ گیا، بحریہ ٹاؤن نے پاکستان سپرلیگ کے سیزن ٹو کیلئے کراچی کنگز سے معاہدہ کرلیا ہے۔

پی ایس ایل سیزن ٹو میں بحریہ ٹاؤن کراچی کنگز کا ٹائی ٹینیم اسپانسر ہوگا۔

بحریہ ٹاؤن کے روح رواں ملک ریاض نے اے آر وائی کے چیف ایگزیکٹو سلمان اقبال کو اس معاہدے کی رضا مندی دی، پاکستان سپرلیگ کا دوسرا ایڈیشن نو فروری سے دبئی اور شارجہ میں کھیلا جائیگا۔


مزید پڑھیں :بحریہ ٹاون کراچی کنگز کا سب سے بڑا اسپانسر


یاد رہے کہ گذشتہ سال بھی پی ایس ایل میں بحریہ ٹاون کراچی کنگز کا مین اسپانسر تھا۔

ملک ریاض کے صاحبزادے اور سی ای او بحریہ ٹاون علی ریاض کا کہنا تھا کہ اے آر وائی کے ساتھ مل کر پاکستان کرکٹ کو آگے لے جائیں گے۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں