تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

کراچی میں پولیس افسر کو تھپڑ مارنے والی خاتون کی ضمانت منظور

کراچی میں پی آئی ڈی سی پر ڈی ایس پی کو تھپڑ مارنے اور بدتمیزی کیس میں نامزد ملزمہ ڈاکٹر انعم کی ضمانت منظور کر لی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج جنوبی کی عدالت میں ٹریفک پولیس کے ڈی ایس پی کو تھپڑ مارنےکے کیس کی سماعت ہوئی تو ملزمہ ڈاکٹر انعم نے عدالت سے 8 فروری تک عبوری ضمانت حاصل کر لی۔

https://www.instagram.com/reel/CoMFFRcgJi-/?utm_source=ig_web_copy_link

خاتون کی ضمانت 4 فروری کو 1 لاکھ روپے مچلکے میں منظور کی گئی۔ ڈاکٹر انعم کو پولیس کےسامنےتفتیش میں شامل ہونےکی ہدایت کی گئ ہے۔

پولیس حکام کے مطابق عدالتی احکامات کے بعد ملزمہ کی گرفتاری روک دی گئی ہے خاتون نےتفتیشی پولیس کو ضمانت کی قانونی دستاویزات بھیج دیں۔

خاتون کے تشدد کا شکار ہونے والے پولیس افسر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ خاتون نے بدتمیزی کرتے ہوئے کہا کہ تم ہمارے نوکر ہو جس پر میں نے کہا کہ جو قانون پر عمل کرتے ہیں ہم ان کے نوکر ہیں۔

خاتون نے رعب جماتے ہوئے کہا کہ میرا بھائی نیوی میں کمانڈر ہے، میں ابھی اسے بلاتی ہوں، جس کے بعد خاتون نے لڑنا اور مجھے مارنا شروع کر دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ خاتون کے تشدد سے میرا چشمہ بھی اتر گیا۔

سوشل میڈیا پر صارفین نے خاتون کے اس اقدام کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اس کیخلاف سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا۔ ایک صارف نے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ غنڈہ گردی عروج پر ہے، ملک میں کوئی قانون نہیں، شریف شہری ہرجگہ اور ہر محکمہ میں ذلت اٹھاتا ہے۔

Comments

- Advertisement -