تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

پی ٹی آئی رکن اسمبلی صالح محمد کی ضمانت منظور

اسلام آباد: انسداد دہشتگردی عدالت (اےٹی سی) نے پی ٹی آئی ایم این اے صالح محمد کی ضمانت منظور کر لی۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت کے جج راجہ جواد عباس حسن نے درخواست ضمانت پر فیصلہ سنا دیا۔

عدالت نے صالح محمد کی جانب سے ڈاکٹر بابر اعوان اور استغاثہ کے دلائل سننے کے بعد ضمانت منظور کرتے ہوئے ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

اسلام آباد پولیس نے رکن اسمبلی صالح محمد کو گرفتار کیا تھا۔

صالح محمد خان کے ساتھ اسلام آباد پولیس نے تضحیک آمیز رویہ اختیار کیا۔ ان کے گلے میں تختی ڈال کر تصویر کھینچی گئی۔

رہنما تحریک انصاف علی محمد خان نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو میں کہا تھا کہ عوامی نمائندے کے ساتھ تضحیک آمیز رویہ رکھا گیا، صالح محمد خان کیا دہشت گرد تھے جو ایسا رویہ رکھا؟ حکومت میں مافیا بیٹھا ہے جو مخالفین کے خلاف ہر حد تک جاسکتا ہے۔

Comments

- Advertisement -