The news is by your side.

Advertisement

مریم نواز کی پیشی پر ہنگامہ آرائی کیس : کیپٹن صفدر کے وارنٹ گرفتاری جاری

لاہور: مریم نواز کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر ہنگامہ آرائی کیس میں مقامی عدالت نے کیپٹن ر صفدر کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں جوڈیشل مجسٹریٹ حافظ نفیس یوسف نے مریم نواز کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر ہنگامہ آرائی کے معاملے پر کیپٹن صفدر کیخلاف کیس کی سماعت کی۔

پراسیکیوشن کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ ملزمان کو پہلے بھی طلب کیا گیا لیکن کیپٹن صفدر اور جھانزیب اعوان پیش نہیں ہوئے، استدعا ہے کہ ملزموں کیخلاف ٹرائل میں پیش رفت کیلئے وارنٹ جاری کئے جائیں۔

عدالت نے کیپٹن صفدر سمیت ملزمان کےقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے 5 دسمبر کو طلب کر لیا۔

کیپٹن صفدر اور ان کے ساتھیوں کے خلاف 2019 میں تھانہ اسلام پورہ میں مقدمہ درج کیا گیا کہ انھوں نے مریم نواز کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر پولیس اہکاروں کے ساتھ ہنگامہ آراٸی کی اور کار سرکار میں مداخلت کی ۔

یاد رہے مریم نواز کی نیب میں پیشی کے موقع پر صورتحال کشیدہ ہوگئی تھی، نیب دفتر کے باہر لیگی کارکنان کی جانب سے پولیس پر پتھراؤ کیا گیا جبکہ لیگی کارکنوں نے نیب دفتر کے باہر رکاوٹیں ہٹادیں تھیں۔

پولیس کی جانب سے لیگی کارکنوں کومنتشر کرنے کیلئے نیب آفس کے باہر واٹر کینن بھی طلب کی تھی، لیگی کارکنان گاڑی ایل ای 3378میں پتھر سےبھرے شاپرلیکرآئے تھے ، لیگی کارکنوں نے گاڑی کےاندر سے پتھر نکال کر پولیس پر برسائے تھے۔

لیگی کارکنوں کے پتھراؤ کے باعث نیب دفتر پرکھڑیوں کے شیشےٹوٹ گئے جبکہ لیگی کارکنان نے نیب دفتر کے باہر بیریئر بھی توڑنےکی کوشش کی تھی

Comments

یہ بھی پڑھیں