site
stats
سندھ

بیت المقدس کبھی بھی اسرائیلی دارالحکومت نہیں بن سکتا، سراج الحق

کراچی : جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ بیت المقدس کبھی بھی اسرائیلی دارالحکومت نہیں بن سکتا، احتجاج جاری رہے گا، کوئٹہ میں چرچ پرحملے کی مذمت کرتاہوں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیپا چورنگی سے حسن اسکوائر تک نکالے گئے القدس ملین مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا، سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ امریکی فیصلے کی واپسی تک بیت المقدس کیلئے کوشش جاری رہے گی۔

بیت المقدس کبھی بھی اسرائیلی دارالحکومت نہیں بن سکتا، امت مسلمہ کی مسلک، رنگ ونسل کی بنیاد پر تقسیم دشمن کی سازش ہے، القدس ملین مارچ کی کامیابی پر کراچی کے عوام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ کوئٹہ میں چرچ پر حملے کی پر زور مذمت کرتا ہوں، جانتا ہوں کہ ان حملوں کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے، بھارت اور اسرائیل مل کر پاکستان مخالف کام کررہے ہیں، تمام سازشوں کو ناکام بنادیں گے۔

سراج الحق نے کہا کہ اہل کراچی سے درخواست ہے جب تک کشمیرآزاد نہ ہوجاگتے رہنا، پاکستان میں اسلامی نظام کےقیام تک قوم جاگتی رہے۔

انہوں نے کہا کہ خوشخبری دیتا ہوں 2018 بیت المقدس کی آزادی، کشمیر کی آزادی اور پاکستان میں اسلامی انقلاب کا سال ہے۔

سینیٹر سراج الحق کا کہنا تھا کہ فلسطین کے ساتھ تعلق ایمان کا حصہ ہے، فلسطین پر قبضہ کرنے کا خواب پورا نہیں ہونے دیں گے، فلسطین مقدس شہر ہے اس کی حفاظت ہمارا فریضہ ہے اسلامی فوج بیت المقدس بچانے کے لئے آگے بڑھے، ہم دنیا بھر کے حکمرانوں کو جگانے کی تحریک لے کر اٹھے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ اور اس کے حواریوں کے لئے ہمارا پیغام ہے کہ ہم تمہارے فیصلے کو نہیں مانتے، بیت المقدس کی آزادی تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ اسلامی اتحاد فوج کو ایک ایجنڈا دینا چاہیے، اس ایجنڈے میں سب سے پہلے بیت المقدس ہونا چاہیے، مقدس جہاد میں مجاہدین اکیلے نہیں ہم آپ کے ساتھ ہیں۔

قبل ازیں بیت المقدس کواسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کیخلاف کراچی میں جماعت اسلامی کے القدس ملین مارچ کی گزر گاہ کو بینرز اور فلسطین کے جھنڈوں سے سجایا گیا تھا۔

مرکزی کیمپ حسن اسکوائرپرلگایاگیا۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق نےکیمپ کا دورہ کیا، ملین مارچ سے پہلے فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کی وردی میں ملبوس نوجوانوں نے فوجی پریڈ کا مظاہرہ کیا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top