تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

قبلہ اول صہیونی عدالتوں سے بالا تر ہے، خطیب مسجد اقصیٰ

بیت المقدس : مسجد اقصیٰ کے خطیب شیخ عکرمہ صبری نے کہا ہے کہ صیہونی آبادکاروں نے 16 برس سے بیت المقدس کا باب رحمت اس لیے بند کیا ہوا ہے تاکہ مسلمان اس دروازے داخل ہوکر عبادت نہ کرسکیں۔

تفصیلات کے مطابق مسجد اقصیٰ کے امام و خطیب الشیخ عکرمہ صبری نے کہاہے کہ مسجد اقصیٰ تاریخ کے خطرناک اور فیصلہ کن موڑ سے گزر رہی ہے، قبلہ اول صہیونی عدالتوں سے بالا تر ہے، مسجد اقصیٰ میں باب الرحمت میں فلسطینی نمازیوں کا داخلہ روکنا اور یہودی آباد کاروں کو کھلی چھٹی دینا قابل مذمت ہے۔

اسرائیلی فوج اور پولیس کی طرف سے پابندیوں کے باوجود 30 ہزار فلسطینیوں نے مسجد اقصیٰ میں گزشتہ روز نماز جمعہ ادا کی، فلسطینی نمازیوں کی مسجد اقصیٰ آمد کا سلسلہ علی الصباح ہی شروع ہوگیا تھا۔

اسرائیلی فوج اور پولیس کی بھاری نفری نے مسجد اقصیٰ کے اطراف میں تعینات کی گئی تھی، قابض فوج نے پرانے بیت المقدس اور اطراف میں بڑی تعداد میں فوج اور پولیس نے فلسطینیوں کو مسجد اقصیٰ میں آنے سے روکنے کی کوشش کی۔

فلسطینی شہریوں کی پکڑ دھکڑ کے ساتھ ساتھ انہیں قبلہ اوّل آنے سے روکنے کے لیے ان کی شناخت پریڈ کی گئی۔

دوسری جانب مسجد اقصیٰ کے امام وخطیب الشیخ عکرمہ صبری نے قبلہ اوّل میں اجتماع سے خطاب میں کہا کہ مسجد اقصیٰ تاریخ کے خطرناک اور فیصلہ کن موڑ سے گذر رہی ہے۔

انہوں نے مسجد اقصیٰ کے نماازیوں پر اسرائیلی عدالتوں کی طرف سے پابندیوں کے نفاذ کی مذمت کی اور کہا کہ قبلہ اول صہیونی عدالتوں سے بالا تر ہے۔

انہوں نے مسجد اقصیٰ میں باب الرحمت میں فلسطینی نمازیوں کا داخلہ روکنے اور یہودی آباد کاروں کو کھلی چھٹی دینے کی شدید مذمت کی اور کہا کہ صہیونی ریاست نے 16 سال تک باب رحمت کو اس لیے بند رکھا تاکہ مسلمان اس جگہ داخل ہوکر عبادت نہ کرسکیں۔

Comments

- Advertisement -