ہفتہ, اپریل 18, 2026
اشتہار

باجوڑ میں افغان طالبان حکومت کا گھر پر حملہ؛ شہادتیں

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد (15 مارچ 2026): خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ میں افغان طالبان حکومت نے شہری آبادی کو نشانہ بنایا جس میں 4 افراد شہید ہوگئے۔

وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے بیان میں تصدیق کی کہ باجوڑ میں افغان طالبان حکومت نے معصوم شہریوں پر حملہ کیا، آج دوپہر سرحد پار سے مارٹر فائر کیے۔

یہ بھی پڑھیں: غضب للحق: افغان طالبان رجیم کے 684 کارندے ہلاک، 252 پوسٹیں تباہ اور 44 پر قبضہ

عطا اللہ تارڑ کے مطابق حملے میں شہری آبادی کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا گیا جس میں گھر کو نقصان پہنچا، حملے میں 4 معصوم شہریوں نے شہادت نوش کیا جبکہ 5 سالہ بچہ شدید زخمی ہوا، شہید ہونے والوں 4 بھائی ساجد، ایاز، ریاض اور معاذ شامل ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ مقامی لوگوں نے افغان طالبان حکومت کے خلاف شدید مذمت کی اور غصے کا اظہار کیا، افغان طالبان حکومت نے دہشتگرد تنظیم فتنہ الخوارج سے مل کر بزدلانہ حملہ کیا، شہریوں کو نشانہ بنانا عالمی قوانین اور بنیادی انسانی اقدار کی بھی سنگین خلاف ورزی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان کی کارروائیوں سے دہشتگردوں کو متعدد محاذوں پر شدید دھچکے کا سامنا ہے، افغان طالبان حکومت کی پوزیشنز، انفراسٹرکچر کو مناسب اور جارحانہ جواب دیا جا رہا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں