ہفتہ, فروری 7, 2026
اشتہار

باجوڑ میں خوارج کی جانب سے گھروں کے اندر خفیہ سرنگیں کھودنے کا انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

باجوڑ میں خوارج کی جانب سے گھروں کے اندر خفیہ سرنگیں کھودنے کا انکشاف ہوا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ باجوڑ میں خفیہ سرنگوں کو اسلحہ ذخیرہ، پناہ گاہوں کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، خوارج انہیں گھروں میں چھپ کر ریاست، عوام مخالف منظم کارروائیاں کرتے رہے ہیں۔

حالیہ آپریشنز میں ان سرنگوں سے اسلحے کا ذخیرہ برآمد کرکے بطور ثبوت عوام کو دکھایا گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سیکیورٹی فورسز نے علاقے کے عمائدین سے درخواست کی تھی کہ فتنہ الخوارج کی جانب سے چھوڑے گئے گولہ بارود سے بچنے کے لیے خصوصی احتیاط برتیں اور ایسے کسی بھی مشکوک ہتھیار یا مواد کی بروقت اطلاع سیکیورٹی فورسز کو فراہم کریں۔

اس کارروائی کی اہمیت اس لیے بھی بڑھ جاتی ہے کہ محض دو روز قبل، 27 ستمبر 2025 کو باجوڑ کی تحصیل ماموند کے علاقے لغڑئی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا۔

وہاں خوارج کی جانب سے چھوڑا گیا بارودی مواد بچوں کے ہاتھ لگ گیا، جس سے کھیلتے ہوئے وہ اچانک پھٹ گیا۔ دھماکے کے نتیجے میں چار بچے شہید جبکہ پانچ بچے زخمی ہوگئے۔

سیکورٹی ذرائع کے مطابق یہ وہی علاقہ ہے جہاں کچھ ہفتے پہلے خوارج کی بچوں کے ساتھ کرکٹ کھیلنے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔ اسی مکروہ حربے کے تحت وہ معصوم بچوں کو اپنی چالوں میں الجھا کر خطرناک بارودی مواد ان کے قریب چھوڑ جاتے ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں