راولپنڈی: سینئر ملٹری قیادت نے آرمی چیف کی جانب سے پاکستان میں متعین افغان سفیر سے ٹیلی فون پر رابطہ کر کے کابل فوجی اسپتال میں خودکش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور زخمیوں کے علاج و معالجے کی پیش کش بھی کی۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سینئر ملٹری آفیسر نے پاکستان میں متعین افغان سفیر کو ٹیلی فون کیااورانہیں آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کاپیغام پہنچایا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق اپنے پیغام میں آرمی چیف نے کابل میں فوجی اسپتال پرخودکش حملےپر افسوس کا اظہار کیااورافغان حکومت کو ہر قسم کی مدد زخمیوں کے پاکستان میں علاج کی بھی پیشکش کی۔
پڑھیں: ’’ پاک افغان سرحد دو روز کھلنے کے بعد دوبارہ غیر معینہ مدت کے لئے بند ‘‘
افغان سفیر نے آرمی چیف کے بیان کو سراہا اور اُن کے تعاون پر شکریہ ادا کیا۔
یاد رہے گزشتہ روز کابل کے فوجی اسپتال میں اسلامی شدت پسند جماعت کے مسلح کارندے ڈاکٹرز کا روپ دھار کر اسپتال میں داخل ہوئے اور فائرنگ کر کے 32 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔