The news is by your side.

Advertisement

آرمی چیف تین روزہ دورہ پر چین پہنچ گئے

بیجنگ: آرمی چیف آف اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ تین روزہ دورے پر چین پہنچ گئے، چین کے عسکری حکام سے ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی، معیشت، دفاعی تعاون کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، چینی قیادت نے پاکستان کے مثبت کردار کو سراہا۔

ترجمان پاک فوج کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف آف اسٹاف تین روزہ دورے پر چین پہنچ گئے، چینی قیادت نے جنرل قمر باجوہ سے ملاقات کی اور دو طرفہ امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور پی ایل اے ہیڈ کوارٹرز پہنچنے پرگارڈ آف آنرز پیش کیا گیا۔

آرمی چیف آف اسٹاف نے چین کی عسکری قیادت سے ملاقات میں کہا کہ ’’پاک چین دوستی منفرد ہے اور اس کا کوئی ثانی نہیں، خطے میں امن و امان قائم کرنے کے لیے پاک فوج اپنا کردار ادا کرتی رہے گی‘‘۔

qamar-post-1

اعلامیے کے مطابق چینی قیادت نے پاک فوج کی تعریف کی اور سی پیک کی سیکیورٹی پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے افغانستان کی صورتحال پر شدید تشیویش کا اظہار کیا، دونوں ممالک کی عسکری قیادت کے درمیان ہونے والی ملاقاتوں میں باہمی اور فوجی تعاون بڑھانے پرغور کیا گیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق چین کی عسکری قیادت نے پاکستان سے اسلامی شدت پسندی اور مشرقی ترکستان تحریک جیسے گروپوں کے خاتمے پر پاک فوج کے کردار کو سراہا اور افغانستان میں دہشت گردوں کی بڑھتی ہوئی گرفت، بدتر سیکیورٹی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا۔

آئی ایس پی آر اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ آرمی چیف نے یوم پاکستان پریڈ میں چینی فوجی دستے کی شرکت پر عسکری قیادت کا شکریہ بھی ادا کیا۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں