تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

بیکڈ دہی بڑے بنانے کی ترکیب

رمضان کا مہینہ ہے اور افطار میں دہی بڑے اکثر و بیشتر بنتے رہتے ہیں۔ آج ہم آپ کو بیک کیے ہوئے دہی بڑے بنانے کی ترکیب بتا رہے ہیں۔

:بیکڈ دہی بڑے بنانے کی ترکیب

:اجزا

بیکنگ پاؤڈر: 1 کھانے کا چمچ

نمک: 1 چائے کا چمچ

ہری مرچ: 2 چائے کے چمچ کٹی ہوئی

زیتون کا تیل: حسب ضرورت

دہی: 1 پاؤ

زیرہ: 2 کھانے کے چمچ بھنا اور پسا ہوا

ثابت دھنیہ: 2 کھانے کے چمچ بھنا اور پسا ہوا

چاٹ مصالحہ: حسب ضرورت

پودینے کا پتہ گارنش کے لیے

لال مرچ ثابت گارنش کے لیے

:ترکیب

سب سے پہلے بلینڈر میں تھوڑا سا پانی اور ماش کی دال ڈال کر اچھی طرح بلینڈ کرلیں۔

اب اس میں بیکنگ پاؤڈر اور تھوڑا سا پانی شامل کر کے ایک بار پھر آدھے منٹ کے لیے بلینڈ کرلیں۔

پھر اس میں نمک اور ایک چائے کا چمچ ہری مرچ ڈال کر پھر بلینڈ کرلیں۔

اب بیکنگ ٹرے کو زیتون کے تیل سے گریس کر کے بلینڈ کیے ہوئے مکسچر کو بیکنگ ٹرے میں نکال کر بیک کرلیں۔

ایک پیالے میں دہی کو 5 کھانے کے چمچ پانی کے ساتھ پھینٹ لیں۔

پھر اس میں آدھا چائے کا چمچ ہری مرچ، زیرہ اور دھنیہ ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔

بڑوں کو اوون سے نکال کر ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔

اب ان پر دہی مکسچر ڈال کر چاٹ مصالحہ اور باقی آدھا چائے کا چمچ ہری مرچیں چھڑکیں۔

پودینے کے پتے اور ثابت لال مرچ سے گارنش کر کے سرو کریں۔

Comments

- Advertisement -