کراچی : بختاوربھٹوزرداری نے مردان واقعے پر کہا ہے کہ کسی کوکسی کی جان لینے کا حق نہیں،کسی کی جان لینا ہرمذہب میں قابل مذمت ہے۔
تفصیلات کے مطابق بختاور بھٹو زرداری سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں مردان میں طالب علم کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مردان یونیورسٹی کاواقعہ افسوسناک ہے، کسی کوکسی کی جان لینے کا حق نہیں،کسی کی جان لینا ہر مذہب میں قابل مذمت ہے۔
بختاور بھٹو نے کہا کہ توقع ہے ملزمان سے قاتلوں جیسا سلوک کیا جائے گا۔
no1 has right 2 take a life, it is condemned in every religion. Hope the students &police involved are treated like the murderers they r. https://t.co/rqyBrWUJBl
— Bakhtawar B-Zardari (@BakhtawarBZ) April 14, 2017
مردان عبدالولی خان یونیورسٹی میں تصادم، ایک طالب علم جان
یاد رہے کہ گذشتہ روز مردان میں عبدالولی خان یونیورسٹی میں طلبہ تنظیموں میں تصادم کے نتیجے میں ایک طالب علم جان سے گیا تھا، تصادم میں ڈی ایس پی سمیت سات افراد زخمی بھی ہوئے، کشیدگی کے باعث یونیورسٹی غیرمعینہ مدت کے لیے بند کردی گئی۔
ڈی آئی جی مردان عالم شینواری کا کہنا ہے دس سے پندرہ طلبا کو گرفتار کیا گیا ہے۔
گورنر کے پی کے عبدالوالی خان یونیورسٹی واقعہ کا نوٹس لے لیا اور سیکر یٹر ی ہائر ایجوکیشن اور ڈسٹر کٹ انتظامیہ سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔