تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

پنجاب حکومت نے نئی سہولت متعارف کروا دی

بزدارحکومت کا ڈیجیٹل ٹیکنالوجی سےعوام کوسہولتیں کی فراہمی کیلئے مثالی اقدام، شہریوں کے لیے نئی سہولت متعارف کروا دی۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ لوکل گورنمنٹ وکمیونٹی ڈویلپمنٹ نے بلدیہ آن لائن ایپ لانچ کر دی۔ شہری گوگل پلےاسٹور پر جاکر موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کر سکتےہیں۔

اس اقدام کو زبردست پذیرائی مل رہی ہے، چندروز میں بلدیہ آن لائن ایپ کو ایک لاکھ سے زائدلوگوں نےڈاؤن لوڈ کر لیا ہے۔

BaldiaOnline Mobile App Launched by Govt of Punjab – WhenWhereHow ...

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ شہری ایپ کے ذریعے لوکل گورنمنٹس کے ساتھ آن لائن رابطہ کرسکیں گے، ایپ سے پیدائش، انتقال، شادی اور طلاق کی آن لائن رپورٹ درج کرائی جاسکے گی۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ شہری455لوکل گورنمنٹس کے بارے میں شکایات یاتجاویزبھی دےسکیں گے، بلدیہ آن لائن ایپ میں شہریوں کےلئےمزیدسہولتوں کااضافہ کیاجائےگا۔

BaldiaOnline Mobile App Launched by Govt of Punjab – WhenWhereHow ...

عثمان بزدار نے کہا کہ عوام کی زندگیوں میں آسانیاں پیداکرناہی حقیقی انقلاب ہے، صوبےمیں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے ذریعےعوام کوریلیف دےرہےہیں، محکموں کوڈیجیٹل ٹیکنالوجی سےزیادہ سےزیادہ استفادےکی ہدایت جاری کر دیں۔

Comments

- Advertisement -