The news is by your side.

Advertisement

سانحہ بلدیہ ٹاؤن کیس: عدالت کا جے آئی ٹی لینے سے انکار

کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے سانحہ بلدیہ ٹاؤن کی جے آئی ٹی لینے سے انکار کرتے ہوئے مقدمے کی سماعت 28 مئی تک ملتوی کردی۔

سندھ ہائیکورٹ میں سانحہ بلدیہ ٹاؤن کیس کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران 214 صفحات پر مشتمل جے آئی ٹی رپورٹ کی نقل پیش کی گئی جسے عدالت نے لینے سے انکار کر دیا اور کہا کہ فوٹو کاپی نہیں بلکہ مکمل جے آئی ٹی رپورٹ تفصیل کے ساتھ پیش کی جائے۔

سماعت میں تفتیشی افسر کی غیر حاضری پر عدالت نے سخت اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ اس کیس کو چلانے میں کسی کی دلچسپی نہیں۔

مزید پڑھیں: سانحہ بلدیہ کی جے آئی ٹی میں نئے سنسنی خیز انکشافات

کیس کے سابق تفتیشی افسر نے عذر پیش کرتے ہوئے کہا کہ میں بیمار تھا اس لیے سماعت پر نہیں آسکا۔ عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ لمبی چھٹیوں پر چلے جائیں آپ کو ویسے ہی کیس چلانے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔

عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پولیس کا حال برا ہے جس کی وجہ سے ملک میں انارکی پھیل رہی ہے۔

عدالت نے سانحہ بلدیہ ٹاؤن کیس کی مزید سماعت 28 مئی تک ملتوی کردی۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں