تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

افغان صوبے بلخ کے گورنر خود کش دھماکے میں‌ جاں بحق

کابل: افغان صوبے بلخ کے گورنر داؤد مزمل خود کش دھماکے میں‌ جاں بحق ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق افغان صوبے بلخ کے شہر مزار شریف میں خود کش دھماکا ہوا ہے، جس کے نتیجے میں بلخ کے گورنر سمیت 4 افراد جاں بحق ہو گئے، مقامی حکام نے گورنر داؤد مزمل کی ہلاکت کی تصدیق کر دی۔

افغان میڈیا کے مطابق دھماکا صوبائی دارالحکومت مزار شریف میں گورنر کے دفتر میں ہوا، بلخ پولیس کمانڈ کے ترجمان محمد آصف وزیری نے دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دھماکا گورنر کے دفتر میں جاری ایک اجلاس میں ہوا جس میں انتظامی امور زیر غور تھے۔

دھماکے میں ریاستی گورنر انتظامیہ کے ہیڈکوارٹر کو نشانہ بنایا گیا، العربیہ کے مطابق داؤد مزمل طالبان میں ایک اہم فوجی رہنما تھے اور ان کے ایرانی پاسداران انقلاب کے ساتھ گہرے تعلقات تھے۔

Comments

- Advertisement -