جمعہ, اپریل 17, 2026
اشتہار

بلوچستان میں فتنہ ہندوستان کے دہشت گردوں نے بلوچ خاندان کو زندہ جلادیا

اشتہار

حیرت انگیز

بلیدہ : بلوچستان میں فتنہ ہندوستان کےدہشت گردوں نےبلوچ خاندان زندہ جلادیا، جس میں تین معصوم بچوں سمیت چھ افراد جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے علاقے بلیدہ میں دہشت گردوں کے حملے میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہو گئے۔

ذرائع نے بتایا کہ حملہ آوروں نے پہلے مارٹر گولوں سے حملہ کیا اور بعد ازاں گھر کو آگ لگا دی، جس کے نتیجے میں مکین زندہ جل گئے۔

جاں بحق افراد میں مسلم، ملا یوسف، فضیلہ، ایک سال کی گل ناز، 6 سالہ زہرہ اور 4 سالہ چنگیز شامل ہیں۔

واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کا گھیراؤ کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں کو جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

دوسری جانب ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے کہا ہے کہ بلیدہ میں مرنے والے سندھی یا پنجابی نہیں تھے، انہوں نے کون سا بلوچستان کے وسائل کھائے تھے۔

انھوں نے سوال اٹھایا کہ سیکیورٹی آپریشن پر تنقید کرنے والے سیاستدان اس واقعے پر خاموش کیوں ہیں، دہشت گردوں کے ہاتھوں معصوم شہریوں کی شہادت انتہائی افسوسناک ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں