تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

بلوچ ثقافت کا اہم رکن‘ سواس چپل

جب بلوچ قوم نے سونے اور بیٹھنے کے لیے بستر اورقالین کی ضرورت محسوس کی تو پیش سے چٹائی بناکر اُس کو بچھانا شروع کردیا۔ جب رہنے کے لیے گھر کی ضرورت محسوس کی تولکڑیوں کے ساتھ چٹائی باندھ کر اور اُس کی چھت پر پیش ڈال کر اپنا گھر تعمیر کر لیا ۔جب بلوچ قوم نے اپنے پیروں کو ننگامحسوس کیا تو پیشّ سے چپّل بناکر پہننا شروع کردیا ، یہ چپل انتہائی دیدہ زیب ہے مگر یہ بلوچی چپل بہت جلد ختم ہو جاتے ہیں ان کی مدت انتہائی کم ہوتی ہے ۔

بلوچی چپل ”سواس“ اسی پیش سے بنائی جاتی ہے ۔ کسان اس پیش سے بننے والی چپل کو شوق سے پہنتے ہیں کیونکہ یہ نرم اور نازک ہوتے ہیں ۔سواس چپل پہاڑی علاقوں میں بہت پہنی جاتی ہے تاہم یہ چپل مہینے بھر مسلسل استعمال بھی نہیں ہوپاتی اور ختم ہو جاتی ہیں ۔ان کی مدت انتہائی کم ہوتی ہیں اس لیے اکثر علاقوں میں اس چپل کا رواج بھی ختم ہو گیا ہے۔ ہاں البتہ اس سواس چپل کے ڈیزائن کے چمڑے کی چپل بھی بازار میں آرام سے دستیاب ہوجاتی ہیں جنہوں نے سواس چپل بنانے والوں کے کاروبار کو کافی دھچکہ لگا دیا ہے۔

بلوچی چپل نہ صرف بلوچستان کی ثقافت کا ایک حصہ ہے بلکہ پورے ملک میں لوگ اسے بہت شوق سے پہنتے ہیں۔ مرد ہو یا خواتین ‘ بلوچی چپل کو بطور فیشن اور دلفریب لگنے کے لیے بہت شوق سے پہنی جاتی ہیں ۔بلوچی چپل انتہائی دیدہ زیب ڈائزائن میں بنائے جاتے ہیں آج کل بلوچی چپلیں نہ صرف بلوچستان بلکہ پوری دنیا میں اپنی خوبصورتی کی وجہ سے مشہور ہیں ۔

بلوچی چپل کی تیاری بالکل آسان نہیں ہے ۔اس کی بناوٹ میں مضبوط دھاگہ استعمال ہوتا ہے اور انتہائی مضبوط چمڑا اور مخصوص اوزاروں کے ساتھ بلوچی چپل بنایا جاتا ہے ان چپلوں کی تیاری میں ایک سے دو ہفتے بھی لگ سکتے ہیں اس چپل کو پہننے والے بہت خوشی سے پہنتے ہیں۔ جبکہ بلوچ خواتین بلوچی چپل دیکھنے اور پہننے میں خوبصورت لگتی ہیں‘ لہذا وہ خود پہننے کے ساتھ ساتھ اپنے عزیز و اقارب کے لئے بطور تحفہ خاص بھی دیتی ہیں۔

بلوچی چپل خوبصورت کشیدہ کاری دیدہ زیب انداز سے بنائی جا تی ہے ان چپلوں کے ساتھ بلوچی ٹوپیاں‘ بلوچی واسکٹ ‘ بلوچستان میں رہنے والے سب لوگ بہت شوق سے پہنتے ہیں ۔سچ تو یہ ہےکہ شادی کے دن اگر دولہا بلوچی چیل نہ پہنے تو اس کی شادی ادھوری سمجھی جاتی ہیں۔ بلوچستان میں بلوچی چپل کے مختلف ڈیزائن ہیں مگر مقبول چند ڈیزائن ہیں جن میں نوریزی کٹ‘ بالاچ کٹ‘ مینگل کٹ‘ شکاری کٹ‘ سندھی کٹ ‘براہوی کٹ کے ساتھ ساتھ اور بھی دوسرے کٹ بہت مشہور ہے ۔

رنگین دھاگوں سے نقش نگاری کا خوبصورت فن*

بلوچی چپل موسمِ گرما ‘ خاص کرکے شادی کے دنوں میں نایاب ہو جاتے ہیں جبکہ دکانوں پرمردانہ، زنانہ اور بچوں کے سائز اور کئی اقسام کی چپلیں پہلے دستیاب نہیں ہوتی ہیں۔ ریڈی میٹ تو انتہائی مشکل سے ملتےہیں۔

آج کل مختلف کمپنیوں اور برانڈز کے جوتے بازار میں موجود تو ہیں، لیکن بلوچستان میں زیادہ تر عوام کی پہلی ترجیح بلوچی چپل ہی ہوتی ہے، ہر سال بلوچستان بھر میں بلوچی چپلوں کی ثقافت کو مختلف پہلوؤں سے اجاگر کیا جاتا ہے اور ہر سال مختلف ڈیزائن مارکیٹوں کی زینت بنتے ہیں ۔ یہاں تک کہ بلوچستان کے تمام ایم پی ایز اور ایم این ایز کی پہلی ترجیح بلوچی چپل ہی ہوتی ہیں جنہیں وہ شوق سے پہنتے ہیں۔


تصاویر وتحریر: ببرک کارمل جمالی

Comments

- Advertisement -