پیر, فروری 10, 2025
اشتہار

"خواتین کو ووٹ ڈالنے سے روکنے پر قانونی کارروائی ہوگی”

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ: چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے واضح کیا ہے کہ خواتین کو ووٹ ڈالنے سے روکنے پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے آٹھ اضلاع میں ری پولنگ کا عمل پر امن طریقے سےجاری ہے، دکی، قلعہ عبداللہ، زیارت، لورالائی، پنجگور،سبی،نوشکی،کیچ کے تیرہ وارڈز کے پندرہ پولنگ اسٹیشنز میں پولنگ کا عمل جاری ہے۔

ری پولنگ کے عمل پر چیف الیکشن کمشنر نے واضح پیغام دیا کہ عوام بےخوف و خطر اپنےحق رائے دہی کا استعمال کریں، پولنگ کے عمل کے دوران کسی بھی خلاف ورزی پر ایکشن لیاجائے گا، انہوں نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ خواتین کو ووٹ ڈالنے سے روکنے پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔

ادھر ری پولنگ کے لئے لیویز اور پولیس اہلکار پولنگ اسٹیشنز کی سیکورٹی پر متعین ہیں، انتخابی عمل کی مانیٹرنگ کیلئے الیکشن کمیشن پاکستان سیکریٹرئیٹ اسلام آباد اور الیکشن کمشنر بلوچستان آفس میں کنٹرول روم بنائے گئے ہیں، شکایت کی صورت میں کنٹرول روم سے نمبرز پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

یاد رہے کہ 30 مئی کو بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد کیا گیا تھا تاہم بدنظمی کے باعث کیچ، نوشکی، سبی، پنجگور، لورالائی، زیارت، قلعہ عبداللہ اور دکی میں پندرہ پولنگ اسٹیشنوں پر ووٹنگ نہیں ہوسکی تھی

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں