The news is by your side.

Advertisement

‘بلوچستان اور کے پی میں بھی پنجاب جیسا فیصلہ ہونے جا رہا ہے’

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ سینیٹ الیکشن کے حوالے سے بلوچستان اور کے پی ‏میں بھی پنجاب کے جیسا ہی فیصلہ ہونے جا رہا ہے۔

بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنماؤں سے ملاقات کے بعد میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے وزیرداخلہ نے ‏کہا کہ سینیٹ الیکشن سے متعلق پنجاب نے بہت خوبصورت فیصلہ کیا ہے کل شام تک اگر ‏بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں فیصلہ ہو جاتا ہےتوصرف ایک سیٹ پرالیکشن ہوگا۔

شیخ رشید نے کہا کہ ایم کیوایم حفیظ شیخ کو ووٹ دےگی اس میں کوئی شک نہیں، ایم ‏کیوایم،ق لیگ سب حفیظ شیخ کیلئےووٹ کریں گے، کھانے یہ کہیں سےبھی کھائیں گے لیکن ووٹ ‏حفیظ شیخ کو دیں گے اپوزیشن منہ دیکھتی رہےگی اور حفیظ شیخ سینیٹ کی نشست پرکامیاب ‏ہوں گے۔

وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ پیسہ وغیرہ سب اہمیت کھوچکےہیں بات چل رہی ہےسیاست میں آخری ‏دن تک فیصلے ہوتے ہیں، اسلام آباد:میں دل سےکہہ رہاہوں حفیظ شیخ جیتےگا خیبرپختونخوا، ‏بلوچستان میں بات چل رہی ہے زبیدہ جلال سمیت بلوچستان عوامی پارٹی کابھی شکریہ۔

Comments

یہ بھی پڑھیں