منگل, جون 9, 2026
اشتہار

بلوچستان کی تاریخ میں پہلی بار خاتون ڈپٹی کمشنر تعینات

اشتہار

حیرت انگیز

بلوچستان کی تاریخ میں پہلی بار خاتون آفسر کو ڈپٹی کمشنر تعینات کردی گئی، عائشہ زہری نے بلوچستان میں امن و استحکام کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کیا۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کی تاریخ میں پہلی بار خاتون ڈی سی تعینات کردی گئی، عائشہ زہری کو بلوچستان کے پسماندہ علاقے آواران میں ڈپٹی کمشنر تعینات کیا گیا ہے۔

عائشہ نے بلوچستان میں امن و استحکام کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کیا اور بی ایل ایف کے دہشت گردوں کیخلاف بہادری سےجنگ لڑی اوردشمن کوتمام مذموم مقاصد میں ناکام کیا۔

آواران بلوچستان کے سب سے زیادہ دہشتگردی سے متاثرہ علاقوں میں سے ایک ہے، عائشہ نے دہشتگردوں کے مکمل خاتمے کے عزم کا اظہار کیا۔

انھوں نے کہا کہ بلوچستان کے پسماندہ علاقوں میں عوام کے مصائب و مشکلات کو حل کرنا میری اولین ترجیحات میں سے ہے۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان کے حکم پر ڈپٹی کمشنر  نے آواران کی تمام پسماندہ تحصیلوں میں کھلی کچہری کا کامیاب انعقاد کیا اور آواران کی عوام کے مسائل اور سیکیورٹی سے متعلق مشکلات کو حل کرنے کیلئے بھرپور کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

آواران زرعی لحاظ سے انتہائی اہم علاقہ ہے لیکن سیکیورٹی خدشات کے باعث عوام بے حد مشکلات کا شکار ہے لیکن عائشہ نے اپنی بہادری اور ثابت قدمی سے آواران کو واپس امن کے راستے پر گامزن کیا۔

بلوچستان میں خاتون نے پہلی بار ڈپٹی کمشنر کے عہدے پر فائز ہوکر ثابت کردیا کہ جذبے سچے ہوں تو مشکلات کچھ نہیں بگاڑ سکتیں۔

+ posts

لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں