راحیلہ درانی بلوچستان کی پہلی خاتون اسپیکرمنتخب ہوگئیں -
The news is by your side.

Advertisement

راحیلہ درانی بلوچستان کی پہلی خاتون اسپیکرمنتخب ہوگئیں

کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی کی تاریخ میں پہلی بارخاتون ممبر راحیلہ حمید درانی بلا مقابلہ اسپیکرمنتخب ہوگئیں ہیں۔

راحیلہ درانی 2013 کے عام انتخابات میں مسلم لیگ ن کی خصوصی نشست پربلوچستان اسمبلی کی ممبر منتخب ہوئی تھیں۔

ایک قانون دان،سماجی ورکراورگزشتہ دہائی میں سیاست میں قدم رکھنے والی راحیلہ حمید خان درانی سیاست کی عمارت کی تیزی سے سیڑھیاں چڑھتے اسپیکرکی کرسی تک پہنچ گئیں۔

راحیلہ حمید کوئٹہ میں پیداہوئیں اوربلوچستان یونیورسٹی سے ایم اے، ایل ایل بی کی ڈگری حاصل کی۔

انہوں نے اپنے سیاسی کیریئرکا آغاز مسلم لیگ ق سے کیااوردوہزاردو کے عام انتخابات میں مخصوص نشست پر بلوچستان صوبائی اسمبلی کی رکن منتخب ہوئی۔

دو ہزار تیرہ کے عام انتخابات میں ن لیگ کی خصوصی نشست پر رکن اسمبلی منتخب ہوئی اور بلوچستان کی تاریخ میں پہلی بار خاتون اسپیکر بنے کا اعزاز حاصل کیا۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے چند روز قبل بلوچستان میں مری معاہدے کے تحت وزیراعلیٰ کی تبدیلی کا فیصلہ کیا تھا۔

مری معاہدے کے مطابق مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر نواب ثناء اللہ زہری کو بلوچستان کی وزارتِ اعلیٰ کے لئے منتخب کیا گیا تھا۔

دوسری جانب بلوچستان اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر میر عبدالقدوس بزنجو نےبھی اپنے عہدے سے استعفٰی دے دیا تھا اس معاملے پر جب ڈپٹی اسپیکر عبدالقدوس بزنجو سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے استعفٰی جمع کرائے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ ذاتی مصروفیات کی بنیاد پر مستعفیٰ ہوئے ہیں ۔

گزشتہ روز بلوچستان کے وزیراعلیٰ ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ نے استعفیٰ دے دیا تھا اوراب بلوچستان اسمبلی وزیراعلیٰ کے عہدے کےلئے نواب ثنا اللہ زہری کو منتخب کرے گی۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں