ہفتہ, دسمبر 14, 2024
اشتہار

بلوچستان اسمبلی کا اجلاس : عبدالمالک بلوچ نے خود کو احتساب کیلئے پیش کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ : بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیر اعلی بلوچستان عبد المالک بلوچ نے خود کو احتساب کے لیے پیش کردیا، اپوزیشن نے صوبائی کابینہ سے استعفیٰ مانگ لیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق سیکرٹری خزانہ بلوچستان مشتاق رئیسانی کے میگا کرپشن اسکینڈل کی گونج آج بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں بھی سنائی دی ۔

نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ نے خود کو احتساب کے لئے پیش کردیا جبکہ اپوزیشن نے صوبائی کابینہ سے استعفیٰ مانگ لیا۔

- Advertisement -

اسپیکر راحیلہ حمید درانی کی زیر صدارت بلوچستان اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا تو سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے پوائنٹ آف آرڈرپرسابق سیکرٹری خزانہ کرپشن اسکینڈل کا معاملہ اٹھایا۔

ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے اس بات کو تسلیم کیا کہ ان کے دور میں یہ سب کچھ ہوتا رہا اور انہیں پتہ ہی نہیں چلا، اس موقع پراپوزیشن لیڈر مولانا عبدالواسع نے صوبائی کابینہ سے نہ صرف استعفی طلب کیا بلکہ سنگین الزمات عائد کرتے ہوئے اجلاس کا واک آؤٹ بھی کیا۔

لیاقت آغا نے الزام لگایا سابق حکومت کے ہر وزیر کے لندن میں فلیٹ ہیں۔ مشیر خزانہ میر خالد لانگو نے اعتراف کیا کہ بطور مشیر خزانہ ان سے کمزوریاں ہوئیں۔

انہوں نے کہا تحقیقات ختم ہونے تک عہدے سے علیحدہ رہوں گا۔ بلوچستان اسمبلی کے اس انتہائی دلچسپ اوراہم اجلاس میں وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری شریک نہیں ہوئے اور ن لیگ کے اراکین نے بھی کرپشن اسکینڈل کے معاملے پر چپ سادھ لی۔

 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں