آواران : ڈی پی او آوران اور اسسٹنٹ کمشنر کے قافلے پر فائرنگ، 5سیکورٹی اہلکار زخمی -
The news is by your side.

Advertisement

آواران : ڈی پی او آوران اور اسسٹنٹ کمشنر کے قافلے پر فائرنگ، 5سیکورٹی اہلکار زخمی

کوئٹہ : بلوچستان کے ضلع آواران کے علاقے میں ڈی پی او آوران اور اسسٹنٹ کمشنر کے قافلے پر فائرنگ کے نتیجے میں 5سیکورٹی اہلکار زخمی ہوگئے جبکہ دونوں افسران محفوظ رہے۔

لیویز حکام کے مطابق ڈی پی او عزیز جاکھرانی اور اسسٹنٹ کمشنر فیاض علی رات کو بیلہ سے آواران آرہے تھے کہ جھاﺅنوندڑہ کے مقام پر مسلح افراد نے ان کے قافلے پر حملہ کردیا۔

فائرنگ کے تبادلے میں افسران کے اسکواڈ میں شامل لیویز کے 2اور پولیس کے 3اہلکارزخمی ہوگئے جبکہ ڈی پی او اور اسسٹنٹ کمشنر آواران حملے میں محفوظ رہے،زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ایک کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔


مزید پڑھیں : آواران : سیکیورٹی فورسزکے قافلے پرحملہ۔ تین دہشت گرد ہلاک


ڈی جی بلوچستان لیویز نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے دہشتگردوں کا بھر پور مقابلہ اور حملہ ناکام بنانے پر اہلکاروں کو شاباش دی ہے۔

وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی نے ڈی پی اور اے سی پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے حملہ ناکام بنانے پر سیکیورٹی اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں