فیصل آباد: پاکستان کپ کامیلہ سج گیا۔ افتتاحی میچ میں اظہرعلی کی بلوچستان نےشعیب ملک کی پنجاب کوبارہ رنزسےشکست دےدی۔
فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں پاکستان کپ کامیدان سج گیا۔ پہلےمیچ میں شعیب ملک نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کافیصلہ کیا۔ بلوچستان کاآغازمایوس کن رہا، کپتان اظہرعلی دوسرےہی اوورمیں پویلین لوٹ گئے۔
بلوچستان کے عمراکمل، بابراعظم اورشاہد یوسف نے اچھی باری کھیلی،وکٹ پرنظرجمانےکےباوجود بڑی اننگزنہ کھیل سکے، بلوچستان کی ٹیم مقررہ اوورکھیلےبغیردوسوپندرہ رنزپرآؤٹ ہوگئی۔ عامر یامین، ذوالفقاربابر ،شعیب ملک اورعمادبٹ نےدودووکٹیں حاصل کی۔
ہدف کےتعاقب میں تمام نظریں سلمان بٹ پرتھی،لیکن عمرگل نےسلمان بٹ کووکٹ پررکنےنہ دیا، اسد شفیق اورمحمدرضوان نےمزاحمت دکھائی،لیکن دونوں کےآؤٹ ہوتے ہی بیٹنگ لائن لڑکھڑاگئی۔
شعیب ملک دورنزبناکراظہرعلی کی گیندپرآؤٹ ہوئے۔پنجاب کی ٹیم دوسوتین رنزپرآؤٹ ہوگئی، بلوچستان کےکپتان اظہرعلی اورجنیدخان نے تین، تین اورعمرگل نےدو وکٹیں حاصل کی۔