ہفتہ, جون 13, 2026
اشتہار

طلبا کے لئے اہم خبر! میٹرک کے سالانہ امتحانی نتائج کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ(7 مئی 2026): بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے میٹرک کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان انٹر بورڈ کے امتحانات کے نتائج میں لڑکوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میدان مار لیا اور تمام نمایاں پوزیشنز اپنے نام کر لیں۔

بی آر سی (ریزیڈیشنل کالج) کے طالب علم احمد نے 1051 نمبر لے کر صوبے بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ بی آر سی ژوب کے مطیع اللہ 1050 نمبرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے، جبکہ بی آر سی لورالائی کے دو طلبہ، یونس خان اور محمد مدثر نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

بلوچستان بورڈ کے اعلامیہ کے مطابق دسویں جماعت کے امتحانات میں کل 77 ہزار 251 امیدواروں نے شرکت کی، جن میں سے 69 ہزار 2 طلبہ کامیاب قرار پائے۔ اس طرح دسویں جماعت میں کامیابی کی شرح 89.32 فیصد رہی۔

دوسری جانب نویں جماعت کے نتائج کے مطابق 68 ہزار 517 امیدواروں میں سے 50 ہزار 400 طلبہ نے کامیابی حاصل کی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ نویں جماعت کے امتحانات میں کامیابی کا تناسب بھی دسویں جماعت کے برابر یعنی 89.32 فیصد رہا ہے۔ پوزیشن ہولڈرز طلبہ کے اعزاز میں جلد ایک تقریب بھی منعقد کی جائے گی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں