ہفتہ, جولائی 18, 2026
اشتہار

’’بلوچستان کا بجٹ آج‘‘ سرکاری ملازمین کو کیا ریلیف مل رہا ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ (17 جون 2026): صوبہ بلوچستان کا مالی سال 27-2026 کے لیے بجٹ آج پیش کیا جائے گا جس میں سرکاری ملازمین کو ریلیف دیا جائے گا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق بلوچستان کا اگلے مالی سال 27-2026 کے لیے بجٹ آج صوبائی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔ وزیر خزانہ بجٹ پیش کریں گے۔

مجوزہ بجٹ میں غیر ترقیاتی اخراجات کا حجم 800 ارب روپے رکھے جانے کا تخمینہ لگایا گیا ہے جب کہ پی ایس ڈی پی کے تحت ترقیاتی بجٹ کے لیے 300 ارب روپے مختص کیے جانے کا امکان ہے۔

بجٹ میں صوبے میں تعلیم کے لیے 150 ارب روپے، امن و امان کے شعبے کے لیے 130 ارب روپے جب کہ صحت کے شعبے کے لیے 70 ارب روپے مختص کیے جانے کا امکان ہے۔

بلوچستان کے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں وفاق کی طرز پر ریلیف اور اضافے کی تجویز زیر غور ہے۔ تنخواہ، پنشن اور دیگر اخراجات کے لیے 170 ارب روپے مختص کیے جانے کی تجویز ہے۔

صوبے کے بجٹ میں نئے مالی سال کے دوران 3 ہزار نئی سرکاری اسامیوں کا اعلان بھی متوقع ہے۔

خیبرپختونخوا میں کتنے مہینے کا بجٹ پاس ہوگا؟ پارٹی رکن کا اہم اعلان

اہم ترین

ریحان خان
ریحان خان
ریحان خان کو کوچہٌ صحافت میں 25 سال ہوچکے ہیں اور ا ن دنوں اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں۔ملکی سیاست، معاشرتی مسائل اور اسپورٹس پر اظہار خیال کرتے ہیں۔ قارئین اپنی رائے اور تجاویز کے لیے ای میل [email protected] پر بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔

مزید خبریں