اتوار, اگست 16, 2026
اشتہار

بلوچستان کابینہ میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کا امکان

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ(30 جون 2026): بلوچستان کابینہ میں بڑے پیمانے پر ردوبدل کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے لیے مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی میں اتفاق ہوگیا ہے۔

ذرائع کے مطابق بلوچستان کابینہ میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کا امکان ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کی اعلیٰ قیادت کے درمیان اعلیٰ سطح کے رابطے کے بعد دونوں جماعتیں بلوچستان کابینہ میں ممکنہ ردوبدل پر متفق ہو گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق پی پی اور ن لیگ کی قیادت کے مابین بلوچستان حکومت سے متعلقہ امور پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا ہے، جس کے بعد دونوں جماعتوں نے باقاعدہ ملاقات پر اتفاق کیا ہے۔ بلوچستان کے سیاسی امور پر یہ اہم ملاقات جلد متوقع ہے۔

کابینہ میں ردوبدل کے حوالے سے مشاورت کے لیے دونوں جماعتوں نے اپنے اپنے نمائندے بھی نامزد کر دیے ہیں۔ مسلم لیگ (ن) کی جانب سے ایاز صادق جبکہ پیپلز پارٹی کی طرف سے میر اعجاز جاکھرانی مشاورت کے لیے نامزد ہوئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایاز صادق اور میر اعجاز جاکھرانی بلوچستان کابینہ میں ردوبدل کے حوالے سے تفصیلی مشاورت کریں گے اور ایک مشترکہ رپورٹ تیار کر کے حتمی سفارشات دونوں جماعتوں کی مرکزی قیادت کو پیش کریں گے۔

ذرائع کے مطابق اس ممکنہ ردوبدل کے دوران بلوچستان کابینہ میں ن لیگ اور پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے وزرا کے قلمدان تبدیل کیے جائیں گے، جبکہ کارکردگی کی بنیاد پر بعض وزرا کو کابینہ سے فارغ کیے جانے کا بھی امکان ہے۔

اس کے ساتھ ہی کابینہ میں نئے وزرا اور مشیروں کو شامل کیا جائے گا۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ بلوچستان کابینہ میں یہ تمام تبدیلیاں آئندہ ایک ماہ کے اندر کیے جانے کا امکان ہے۔

اہم ترین

جہانگیر خان
جہانگیر خان
جہانگیر خان اے آر وائی نیوز اسلام آباد کے نمائندے ہیں۔ وہ پارلیمانی امور، صحت، کشمیر، جی بی اور پیپلز پارٹی سے متعلق خبریں رپورٹ کرتے ہیں۔

مزید خبریں