تازہ ترین

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

وزیر اعلیٰ بلوچستان نے وہاب بگٹی کی خصوصی معاونت کی ہدایت کردی

کوک اسٹوڈیو کے گانے ’کنا یاری‘ میں اپنی آواز سے سحر طاری کرنے والے گلوکار عبدالوہاب بگٹی کی خصوصی معاونت کے لیے وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے انتظامیہ کو احکامات جاری کر دیے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعلیٰ بلوچستان کے احکامات کے تحت عبدالوہاب بگٹی اور ان کے اہل خانہ کو ڈیرہ بگٹی سے ڈیرہ جمالی منتقل کر دیا گیا جہاں گلوکار کے دوست بھی مقیم ہیں۔ ان کے آٹھ بچے ہیں۔

بلوچستان میں حالیہ بارشوں کے نتیجے میں آنے والے چھوٹے اور بڑے سیلابی ریلوں نے تباہی مچا دی ہے۔ سیلاب میں کئی دیہات پورے کے پورے بہہ گئے۔

پی ڈی ایم اے بلوچستان کے مطابق اب تک 225 جانیں ضائع اور 26 ہزار سے زائد گھر تباہ ہوگئے۔

دوسری جانب برگیڈیئر مرتضیٰ اور ایف سی 75 ونگ کے کرنل احمد نے وہاب بگٹی سے ملاقات کی۔ انہوں نے گلوکار کے علاقے میں سیلاب متاثرین میں امدادی سامنا تقسیم کیا۔

Comments

- Advertisement -