پیر, جنوری 19, 2026
اشتہار

لوگوں کو انگاروں پر چلانے کا واقعہ، وزیراعلیٰ بلوچستان کا غیرانسانی، ماورائے قانون اقدام پرسخت نوٹس

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ: موسیٰ خیل میں چوری کے شبے میں مشتبہ افراد کو انگاروں پر چلانے کے واقعہ کا وزیراعلیٰ بلوچستان نے سخت نوٹس لے لیا۔

بلوچستان کے وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے غیرانسانی اور ماورائے قانون اقدام پر سخت نوٹس لیتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان نے فرسودہ رسم کے تحت انسانیت سوز عمل پر شدید اظہار برہمی کیا۔

محکمہ داخلہ بلوچستان نے کہا کہ افسوسناک واقعے میں ملوث 6 مرکزی ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا، گلہ جان نامی مقامی دکاندار نے 20 ہزار روپے کی چوری پر 6 افراد پر شک ظاہر کیا۔

ڈی سی رزاق خان نے کہا کہ مشتبہ افراد کو آگ سے گزارنے کا فیصلہ مقامی سطح پر ایک جرگے نے کیا، تمام ملوث ملزمان کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنرموسیٰ خیل نے کہا کہ غلام محمد نامی شخص نے آگ پر چلنے والی رسم کے لیے الاؤ تیار کیا، 6 ملزمان گرفتار ہیں، مزید 2 کی شناخت کرلی گئی جلد گرفتار کیا جائے گا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں