The news is by your side.

Advertisement

وزیراعلیٰ بلوچستان کا طوفانی بارشوں سے متاثرہ علاقوں کا فضائی دورہ

وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے طوفانی بارشوں اور برفباری سے متاثرہ علاقوں کا فضائی دورہ کیا اور امدادی کاموں پر اطمینان کا اظہار کیا

اے آر وائی نیوز کے مطابق عبدالقدوس بزنجو نے طوفانی بارش وبرفباری سے متاثرہ علاقوں کا فضائی دورہ کیا اس موقع پر چیف سیکریٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

وزیراعلیٰ نے دورے کے دوران زیارت، کان مہترزئی اور قلعہ سیف اللہ کا تفصیلی جائزہ لیا۔

انہوں نے ہائی وے اور راستوں کی بحالی کے اقدامات پراظہار اطمینان کرتے ہوئے انتظامیہ،این ایچ اے اور پی ڈی ایم اے کی کارکردگی کی تعریف کی۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ نے بارش اور برفباری میں بہترین خدمات پرعملے کو تعریفی اسناد دینے کی بھی ہدایت کی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں