جمعہ, مارچ 6, 2026
اشتہار

بلوچستان میں سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائیاں، 14 دہشت گرد ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ(18 فروری 2026): محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے بلوچستان کے علاقے درخشاں اور بارکھان میں ایک کامیاب آپریشن کے دوران 14 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق خفیہ اطلاع پر کی گئی اس کارروائی کے دوران دہشت گردوں اور فورسز کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں سی ٹی ڈی کے تین اہلکار بھی زخمی ہوئے۔ ہلاک ہونے والے تمام دہشت گردوں کا تعلق ایک کالعدم تنظیم سے بتایا جا رہا ہے۔

آپریشن کے بعد جائے وقوعہ سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا گیا ہے۔ سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن مکمل کر لیا گیا ہے جبکہ زخمی اہلکاروں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

دوسرہ جانب بارکھان کے تنگ کاریڑ اور مرڑی وہ کارروائی کےدوران 6 دہشت گرد ہلاک ہوئے، ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کا مقصد دہشت گردوں کا صفایا تھا، کارروائی میں مشتبہ مقام کو گھیرے میں لیا تو دہشت گردوں نے فائرنگ کی۔

سی ٹی ڈی  ترجمان کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران دہشت گردوں سے اسلحہ اور بارودی مواد برآمد ہوا، اسلحے میں خود کار رائفلیں، دستی بم، بارودی مواد اور دیگر دھماکا خیز مواد شامل ہے۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں کسٹم آفس اور تھانے پر دہشت گردوں کا حملہ، دو اہلکار شہید

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں