تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

عمر گل اور امام الحق نے بلوچستان کو کامیابی دلوادی، سینٹرل پنجاب کو شکست

ملتان: نیشنل ٹی 20 کپ کے 12ویں میچ میں امام الحق کی جارحانہ اننگز اور عمر گل کی تباہ کن بولنگ کی بدولت بلوچستان نے سینٹرل پنجاب کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3 رنز سے شکست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز بنائے، ہدف کے تعاقب میں سینٹرل پنجاب کی ٹیم 7 وکٹیں گنوا کر 165 رنز بناسکی، عمر گل کو 4 وکٹیں حاصل کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

سینٹرل پنجاب کے عبداللہ شفیق کی 54 رنز کی اننگز بھی ٹیم کو شکست سے نہ بچاسکی، کامران اکمل 25 رنز بنا کر عمر گل کا نشانہ بنے، عابد علی 19 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

رضوان حسین کو 22 رنز پر یاسر شاہ نے بولڈ کیا، سعد نسیم اور محمد عرفان خان ایک، ایک رن بنا کر پویلین لوٹ گئے، قاسم اکرم 6 رنز بنا کر عمر گل کی گیند پر عمید آصف کو کیچ دے بیٹھے۔

بلوچستان کی جانب سے عمر گل نے چار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، یاسر شاہ نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے قبل بلوچستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 165 رنز بنائے، امام الحق نے 55 گیندوں پر 80 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، اویس ضیا 36 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

کپتان حارث سہیل 23 رنز بنا کر ظفر گوہر کا نشانہ بنے، بسم اللہ خان 2، عماد بٹ اور عمران بٹ ایک، ایک رن بناسکے۔

سینٹرل پنجاب کی جانب سے احسان عادل نے تین وکٹیں حاصل کیں، ظفر گوہر 2 اور عثمان قادر ایک وکٹ حاصل کرسکے۔

Comments

- Advertisement -