کوئٹہ: بلوچستان حکومت کی جانب سے عید الاضحیٰ کی تعطیلات میں ایک دن کا اضافہ کردیا گیا، اب عید کی تعطیلات 20سے23جولائی تک ہوں گی۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستا ن حکومت نے عید کی تعطیلات میں اضافہ کردیا اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ، جس میں کہا ہے کہ جمعےکوبھی عیدکی چھٹی ہوگی، عید کی تعطیلات 20سے23جولائی تک کردی گئی ہے۔
یاد رہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے عیدالاضحیٰ پر 3 چھٹیوں کا اعلان کیا گیا تھا ،21،20 اور 22جولائی کو عید کی تعطیلات ہوں گی۔
- Advertisement -
بعد ازاں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ این سی اوسی خواہش تھی عید کی 5 دن کی چھٹیاں ہوں تاہم وفاقی کابینہ نے عید کی 3دن کی چھٹیاں منظورکی ہیں۔
خیال رہے پاکستان میں عید الاضحیٰ 21 جولائی بروز بدھ کو منائی جائے گی۔