بدھ, مارچ 19, 2025
اشتہار

بلوچستان حکومت کا خزانہ خالی، تنخواہوں کی ادائیگی مشکل

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ : صوبہ بلوچستان کی حکومت نے وفاق سے کہا ہے کہ خزانہ خالی ہونے کے باعث سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی میں مشکلات درپیش ہیں، فوری ہنگامی اقدامات کیے جائیں۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں شدیدی مالی مشکلات کے پیش نظر سرکاری ملازمین کو آئندہ ماہ کی تنخواہیں ادا کرنا مشکل ہوگیا۔

صورتحال پر قابو پانے کیلئے بلوچستان حکومت نے وفاق کو ہنگامی اقدامات کرنے کی درخواست کردی، اس حوالے سے صوبائی وزیرخزانہ زمرک اچکزئی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے38ارب جلد از جلد جاری کیے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ فنڈز نہ ملنے کے باعث امور حکومت چلانا ناممکن ہورہا ہے، وفاق کی جانب سے گزشتہ سال11 اور رواں سال28ارب روپے واجب الاادا ہیں۔

اپنے ایک بیان میں زمرک اچکزئی نے کہا کہ اگر فوری طور پر فنڈز نہ ملے تو سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی کرنا مشکل ہوجائے گی۔

صوبائی وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ بلوچستان کے مسائل پر سنجیدگی دکھائی جائے، انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف سے اپیل کی ہے کہ بلوچستان کے مالی معاملات پر فوری نوٹس لیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ وفاق ایم ایف سی کے 31ارب روپے جو کہ واجب الادا ہیں وہ فراہم کرے اس کے علاوہ فنانسنگ کے 6ارب روپے بھی ادا نہیں کیے جا رہے، ہماری مدد کرنے کی بجائے ہمارا حق بھی نہیں دیا جا رہا جس کی وجہ سے ہم اپنے لوگوں کو سبسڈی بھی نہیں دے سکتے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں