The news is by your side.

Advertisement

سلنڈر دھماکا، بلوچستان حکومت کا اہم اعلان

کوئٹہ: بلوچستان حکومت نے کوہلو سلنڈر دھماکے کے زخمی بچوں کے لیے مالی امداد کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے علاقے کوہلو میں سلنڈر دھماکے میں زخمی ہونے والے بچوں کے لیے صوبائی حکومت نے مالی امداد کا اعلان کردیا، بچوں کے علاج معالجے کے اخراجات بھی حکومت بلوچستان ادا کرے گی۔

حکومت نے چیف سیکرٹری بلوچستان اور پی ڈی ایم اے کو ضروری ہدایات جاری کردیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بلوچستان کے علاقے کو ہلو میں شادی کی تقریب میں سلنڈر دھماکا ہوا تھا جس کے نتیجے میں 7 بچے جاں بحق جبکہ 32 کے قریب زخمی ہوئے۔

ملتان کے نشتر برن یونٹ منتقل کیے گئے بچوں کا علاج جاری ہے۔ جاں بحق ہونے والے بچوں میں 7 سالہ صباء کا جس کا جسم 46 فیصد، 6سالہ بچہ عبدالمالک کا جسم 54فیصد اور 5سالہ فریال کا جسم 34فیصد تک جھلسا تھا۔

جبکہ دیگر لاشوں کو بھی ورثہ کے حوالے کردیا گیا ہے۔ اسپتال میں کچھ بچوں کی حالت نازک ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں