پیر, مئی 18, 2026
اشتہار

ایک اور صوبے میں ایئرایمبولینس سروس شروع کرنے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

حکومت بلوچستان نے صوبے میں پہلی بار ایئرایموبلینس سروس شروع کرنے کا اعلان کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ پیپلز ایئر ایمبولینس مریضوں کی ہنگامی منتقلی کے لیے متعین ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان کے دو طیاروں میں سے ایک کو ایئرایمبولینس بنایا جائے گا۔

سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں ہیلتھ سروسز سمیت تمام شعبوں میں سروس ڈلیوری کو بہتر بنایا جا رہا ہے، فیصلہ سازی کی ترجیحات بدل کر خاطر خواہ نتائج حاصل کیے جاسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا تھا کہ پنجاب کی پہلی ایئر ایمبولینس سروس کیلئے تربیتی سیشن کا آغاز کر دیا ہے، ایئر ایمبولینس سروس جون میں شروع ہو جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹریننگ سیشن میں پنجاب بھر کے مختلف بڑے اسپتالوں کی رسائی کے لیے پروازیں کی گئیں۔

ایمبولینس کی مشقی پرواز میں مریض کو ایمرجنسی صورت حال میں اسپتال پہنچانے کی مشق کی گئی، وزیراعلیٰ مریم نواز نے ریسکیو کے تربیتی سیشن کی وڈیو بھی شئیر کی تھی۔

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ ایئر ایمبولینس سروس کا منصوبہ ریکارڈ وقت میں مکمل کیا گیا ہے، جو کہ جون میں شروع ہو جائے گی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں