جمعرات, اگست 13, 2026
اشتہار

بلوچستان میں سردی کی شدت میں اضافہ، قلات میں درجہ حرارت منفی 6 ریکارڈ

اشتہار

حیرت انگیز

(30 نومبر 2025): کوئٹہ سمیت بلوچستان کے کئی علاقوں میں شدید سرد لہر کا راج ہے، صوبے بھر میں درجہ حرارت میں زبردست کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات پاکستان کے مطابق کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ قلعہ سیف اللہ (قلات) صوبے کا سرد ترین مقام رہا جہاں پارہ منفی 6 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ صوبے کے بیشتر اضلاع میں آج دن بھر سرد اور خشک موسم رہے گا۔ اگلے 24 گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے شمالی علاقوں میں خاص طور پر صبح اور رات کے اوقات میں شدید سردی پڑنے کا امکان ہے۔

دریں اثناء ملک کے بیشتر حصوں میں اگلے 12 گھنٹوں کے دوران سرد اور خشک موسم رہنے کی توقع ہے، البتہ پہاڑی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں انتہائی سردی پڑے گی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پنجاب اور خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں دھند اسموگ کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج صبح ملک کے بڑے شہروں اسلام آباد 5، لاہور 10، کراچی 14، پشاور 7، کوئٹہ منفی 2، گلگت منفی 5، مری اور مظفرآباد 3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں