کوئٹہ (30 دسمبر 2025): بلوچستان میں دل کے امراض میں مبتلا مریضوں کی تعداد میں 3 سال سے اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، تاہم 2025 کے دوران کارڈیک کیسز کی تعداد گزشتہ 2 سالوں کی شرح کو بھی عبور کر گئی۔
کوئٹہ میں قائم شیخ محمد بن زید النہیان انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں گزشتہ 11 ماہ کے دوران عارضہ قلب میں مبتلا 400 سے زائد مریضوں کی سرجری کی گئی۔
امراض قلب کے اس بڑے طبی مرکز میں جنوری سے لے کر اب تک 80 ہزار کے قریب مریض لائے گئے ہیں، جب کہ صوبے کے دیگر سرکاری اور نجی اسپتالوں میں رجوع کرنے اور بیرون صوبہ جانے والے مریضوں کی تعداد اس کے علاوہ ہے۔
وزن کم کرنے کا نیا اور آسان نسخہ
شیخ زید اسپتال کے منتظمین کا کہنا ہے کہ یہاں لائے جانے والے مریضوں میں اچھی خاصی تعداد بچوں کی بھی شامل ہے، ماہرین صحت کے مطابق دل کے امراض میں مبتلا شہریوں کی تعداد میں اضافے کی اہم وجہ حفظان صحت کے اصولوں کو نظر انداز کرنا ہے۔


