منگل, دسمبر 10, 2024
اشتہار

بلوچستان : معدنیات لے جانے والے ٹرکوں پر حملہ، نذر آتش کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ : بلوچستان کے علاقے نوشکی میں نامعلوم مسلح افراد نے معدنیات لے جانے والے ٹرکوں پر حملہ کردیا، واردات کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

واقعہ بلوچستان کے علاقے نوشکی کے مقام سرمل پر پیش آیا مسلح افراد نے معدنیات لے کر جانے والے ٹرکوں پر فائرنگ کے بعد ایک ٹرک کو نذر آتش کردیا۔

ذرائع کے مطابق واقعے میں کسی شخص کے زخمی ہونے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

- Advertisement -

اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واردات کے بعد مسلح افراد جائے وقوعہ سے باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے، ملزمان کی گرفتاری کیلئے حکمت عملی کے تحت مزید اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

یاد رہے کہ ماضی میں بھی بلوچستان کے مختلف علاقوں سے اس طرح کی معدنیات لے جانے والے ٹرکوں کو نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں